اہم خبرِیں
اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان بھارت کا پاکستان پرحملہ ناکام اینٹوں کی مددسے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ ساوتھ ایشین گیمز،3 پاکستانی ایتھلیٹس پر پابندی مذاکرات سے پہلے افغانستان میں امن نہیں ہو سکتا، طالبان سوڈان، فوجی جھڑپوں میں 127 شہری ہلاک بھارت میں گستاخانہ پوسٹ پر مظاہرے،3 افراد جاں بحق مہنگا ئی نے عوام کا تیل نکال دیا، فواد چوہدری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنیب میں پیش آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا، شبلی فراز افتخار الحسن کی وفات، پیپلزپارٹی کا این اے 75 پر میدان خالی نہ... بالی وڈ سپرسٹار سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے کور کمانڈر کانفرنس،ایل او سی کی صورت حال پر غور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دس کروڑ سال پرانی چیونٹی دریافت عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری انتقال کرگئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کی تصدیق کردی نائجیریا، توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت مریم نوازنیب پیشی، حکومت کا موقف سامنے آگیا

وزیراعظم کی معاشی پالیسی پر عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی پالیسی پر عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، پارٹی رہنماؤں اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کی نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرض لینے، دوست ممالک سے تعاون اور سرمایہ کاری کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

معاشی ماہرین کی جانب سے حکومت کو معیشت کی بہتری کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ معاشی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کم عرصہ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لے کر حکومتی اخراجات کم کیے جائیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی حکمت عملی پر عوام کو تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے منفی نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئی معاشی پالیسی اور حکمت عملی پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں حکومتی میڈیا ٹیم کی غیر مؤثر کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے چیلنجز ماضی کی حکومتوں سے کہیں سے زیادہ ہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود بھی ہر فورم پر حکومتی معاشی اصلاحات پر نکتہ نظر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.