Latest news

  معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد :    معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیجٹیل پیمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔سنگاپور میں گوگل کمپنی کی سینئر ایگزیکٹو سے معاملات طے پاگئے ہیں، گوگل سے وابستہ پاکستانی خاتون حکومتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر آمادہ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایگزیکٹو نے گوگل کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور جلد پاکستان آرہی ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر اعظم آفس سے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کی سربراہی کریں گی، وزیر اعظم آفس میں سٹریٹجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.