Latest news

گاڑی کو حادثہ, ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف سمیت 2 افراد جاں بحق

سرگودھا : ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف سمیت دو افراد سرگودھا کے قریب سیال روڈ پر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق موٹر وے ترجمان نے کہا کہ ڈی آئی جی کامران یوسف لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے اور وہ خود گاڑی چلا رہے تھے تاہم ان کی گاڑی ٹرالے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی لاہور اور ان کے ساتھ موجود شخص عاشر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ترجمان کا کہناہے کہ حادثہ بظاہر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ، حادثے کے بعد ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.