دھرنے کے پیچھے پتہ نہیں کن کن لوگوں کا ہاتھ تھا ، دھرنے والوں سے معاہدہ کہیں اور سے ہوا ،اگر دھرنے والوں نے حکومت سےمعاہدہ کرنا ہوتا تو 22دن پہلے ہی کر لیتے ، ریٹائرڈ کیپٹن صفدر

اسلام آباد: مریم نواز کے شوہر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ  واجد ضیا خود کرپٹ انسان ہے  وہ انسان جس نے لندن میں بطور تحقیقات کے لیے اپنے ہی کزن کی کمپنی کو پیسے دیے ۔ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ میں واجد ضیا کو ضرور بلا وں گا اور ا س سے بھی پوچھوں گا ،گریڈ 19کے ایسے افسر کے ہاتھوں پارلیمنٹ کا عزت کو  پامال نہیں ہونے دوں گا ۔اسلام آباد دھرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ
دھرنے کے پیچھے پتہ نہیں کن کن لوگوں کا ہاتھ تھا ، دھرنے والوں سے معاہدہ کہیں اور سے ہوا ،اگر دھرنے والوں نے حکومت سے معاہدہ کرنا ہوتا تو 22دن پہلے ہی کر لیتے ۔
احتساب عدالت کے باہر انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کوترقی  کی راہوں میں گامزن کرنا چاہتے تھے ،اس لیے انہیں نکال دیا گیا محب وطن سیاستدانوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا ۔کچھ قوتیں پاکستان کو 70سال پیچھے دھکیلنے کی کوشش کررہی  ہیں اب ملک پروہی راج کرےگاجومیڈان پاکستان ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آزمائش کا سامنا ہمیشہ حقدار ہی کو کرنا پڑتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.