Daily Taqat

انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئیں

اسلام آباد: تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں،پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی نے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پرپی ٹی آئی کوتفصیلات جمع کرانے کاآخری موقع دیاتھا،پی ٹی آئی نے امیدواروں کی تفصیلات،نتائج،پینل اورکاغذات نامزدگی کی تفصیلات جمع کرادیں،چیف الیکشن کمشنر نے بنچ مکمل نہ ہونے پر سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »