پنجاب فرانزک ایجنسی کی جانب سے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے:آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور:آئی جی خیبر پختونخوا کا کہناہے کہ پنجاب فرانزک ایجنسی کی جانب سے ہمیں تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے تاہم ہم اپنی  طرف سے تحقیقات کر رہے ہیں جلد ہی یہ کیس حل کرلیا جائے گا۔آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا تھاکہ تفتیش بہت سے پہلو پر چل رہی ہوتی ہے ،وقت سے پہلے کوئی بھی چیز میڈیا یاعوام میں شئیر نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس سے ملزم کو مدد مل سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس صوبے میں دیگر صوبوں کی طرح اس طرح کے کیسز کم ہوتے ہیں ۔مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے عاصمہ کا کیس سپریم کورٹ از خود نوٹس لے چکی ہے،آئی جی خیبر پختونخوا کو اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے ،اب تک کی خیبرپختون خوا کی پولیس کی کارکردگی کو دیکھاجائے تو کوئی بھی کامیابی اس کیس میں نظر نہیں آرہی بلکہ آئی جی خیبر پختونخوانے اس معاملے میں تاخیر کی وجہ فرانزک کی رپورٹ کو دے دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.