متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامرخان کے درمیان اجلاس کے باوجود بھی اختلافات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامرخان کے درمیان طویل اجلاس کے باوجود بھی اختلافات برقرار ہیں تاہم دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پارٹی میں تنظیم سازی کا عمل 31 دسمبر سے پہلے تک مکمل کرلیا جائے۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی نظم و ضبط اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ 2018 کے اہم انتخابات کے لئے منشور تیار کیا جائے، جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کا دورہ بھی کرتے رہیں۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر پیش رفت بھی ہوئی، تاہم معاملات مکمل طور پر طے نا ہو سکےاور دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں نے اتفاق کیا ہے کہ اختلافی امور مل بیٹھ کر طے کیے جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.