[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

الیکشن کمیشن کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود مقررہ مدت تک سینٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نااہل

[mashshare]

اسلام آباد: ملی مسلم لیگ ن نے انتخابات ایکٹ 2017پر عمل درآمد نہ کرنےو الی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی اور موقف اختیا رکیا ہے کہ 2017 ایکٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے لیے 60 دن کے اندر دو لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور اپنے 2ہزار اراکین کی فہرست شناختی کارڈ نمبروں کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں جمع کروانی لازمی ہے، یہ میعاد 2دسمبر کو ختم ہو چکی ہے اس لئے الیکشن کمیشن کی شرائط پوری نہ کرنے پر ان تمام جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

الیکشن کمیشن میں یہ درخواست ملی مسلم لیگ کے ترجمان حق نواز گھمن کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ایکٹ 2017 کی شرائط پوری نہ کرنے پر پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں، سینٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نااہل ہو چکے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود مقررہ مدت تک کسی بھی سیاسی جماعت نے یہ شرائط پوری نہیں کیں۔درخوست گزار کا کہنا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہونے سے ان جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ خود بخود اپنی نشستوں کے لئے نااہل قرار پائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.