Latest news

میرے خلاف 52ہزار جعلی ووٹ ڈالےجانے کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا گیا، ڈپٹی سپیکر

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ اسلام کےنام پر اسلام آباد پرقبضے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہے۔قاسم خان سوری بطورایم این اےبحالی کےبعد کوئٹہ پہنچے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا،قاسم سوری نے  کہاکہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں، اُنہیں آئندہ بھی سپریم کورٹ سے امید ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف 52ہزار جعلی ووٹ ڈالےجانے کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا گیا، میرے تو اپنے ووٹ 25ہزار900 ووٹ ہیں، انہو ں نے کہاکہ میرے اور لشکری رئیسانی کےووٹ بھی اکٹھے کر دئیے جائیں تو وہ بھی 46 ہزار بنتے ہیں۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ لوگوں نےافواہیں پھیلا کر الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، میرا کیس سپریم کورٹ میں ہے، سپریم کورٹ نےمجھے بحال کیا،مجھے آئندہ بھی سپریم کورٹ سےبہت امیدہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام سےکئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کر رہی ہے،

 

 

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.