پاکستان کسٹمز کے پاس خود کار نظام کی عدم دستیابی ،ڈپلومیٹک گڈز کی آڑ میں اسمگلنگ کا انکشاف
پاکستان میں قائم مختلف ممالک کے سفارت خانوں کی جانب درآمد ہونے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی پر پاکستان کسٹمز نے وزارت خارجہ کے متعلقہ استثنائی سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پرڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی کسٹمز کلیئرنس روک دی ہیں۔محکمہ کسٹمز نے اب ہر ڈپلومیٹک کنسائنمنٹ کو وزارت خارجہ کی استثنائی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا ہے۔ اس سے قبل ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی وزارت خارجہ کی استثنائی سرٹیفکیٹ کے بغیر کسٹمزکلیئرنس کی جاتی تھی اور کلیئرنس کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے استثنائی سرٹیفکیٹ محکمے کے پاس پہنچتا تھا۔مذکورہ دونوں کنسائمنٹس میں وہیکلز موجودہیں، پاکستان کسٹمزکے پاس ایساکوئی خودکار نظام موجود نہیں ہے کہ جس کے ذریعے وزارت خارجہ کے استثنائی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جاسکے۔