اوورسیز پاکستانیوں نے طب کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی

جدہ :  سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے طب کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جبکہ پاکستانی طبیب دنیا میں مانے جاتے ہیں اور سعودی عرب میں بھی طب کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں جسکو یہاں سراہا گیا ہے انہوں نے یہ پاکستان ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کیا ۔فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان قونصلیٹ جدہ میں کیا گیا تھا۔

فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ پاکستانی ڈاکٹرز اور مخیر کمیونٹی حضرات کے تعاون سے کئی سال سے جاری ہے ۔جہاں پاکستانی ماہر ڈاکٹرز مہینے میں ایک مرتبہ بھر پور انداز میں شرکت کرکے ضرورت مند پاکستانیوں کو نہ صرف طبی مشورے دیتے ہیں بلکہ دوائیاں بھی فراہم کرتے ہیں کیمپ میں الٹرا ساؤنڈ ۔۔ایکسرے وغیرہ کی سہولیات بھی موجود ہوتی ہیں ۔میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سفیر پاکستان نے سراہا اس سے پہلے جب وہ قوُصل جنرل شہر یار اکبر کے ساتھ کیمپ پہنچے تو سوسائٹی کے صدر گردے کے امراض کے طبیب خلیل الرحمان ، سنئر نائب صدر شریف زمان ، دل کے امراض کے طبیب آصف ملک، ہڈیوں کے امراض کے طبیب اطہر بخاری، ناک کان اور گلے کے امراض کے طبیب امجد اور دیگر اطبا۶ نے انکا استقبال کرتے ہوئے پورے کیمپ کا دورہ کرایا۔سفیر پاکستان کے ہمراہ ویلفئر قونصل باسط مسعود عباسی, نجیب اللہ خان , ونصل پریس ارشد منیر تھے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان ویلفئر سوسائٹی میں طبیبوں کی کاوشوں کو سراہا اور انکی خدمات کی تعریف کی ۔اس موقع پر علاج کیلئے آنے والے مرد اور عورتوں کی بڑی تعداد نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ وہ ہمیشہ اس کیمپ کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں سفیر نے طبیب خلیل الرحمان سے کہا کہ سوسائٹی یہ سلسلہ جاری رکھے کسی بھی مدد کی صورت پاکستانی سفارت خانہ انکی بھر پور مدد کرے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.