Daily Taqat

محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی موسم گرما کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کو اسکول بلوا لیا۔ محکمے کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے عملے کی کمی کے پیش نظر اساتذہ کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سرکاری اساتذہ کیلئے خطرے کی گھنٹی، 4 ماہ تک اساتذہ کوئی چھٹی نہیں کریں گے۔ محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کو سکول بلوا لیا۔ محکمہ تعلیم کے

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخاب کی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ضروری کام، بیماری، میٹرنٹی چھٹی حتی کہ شادی کی چھٹیاں بھی منسوخ ہوگئی۔ انتخابی سٹاف کی کمی کے باعث اساتذہ سمیت عملے کو روزانہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »