قصور ویڈیو سکینڈل پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ:عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور کے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک مضبوط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔عمران خان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں سے زیادتی اور قتل سے متعلق ایک منظم گروہ کے آثار سامنے آرہے ہیں جو کہ بچوں کی پورنو گرافی میں ملوث ہے، ہمیں پتا لگا ہے کہ عمران علی کے کئی بینک اکاونٹس موجود ہیں جس سے ظاہرہوتا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں بااثر لوگ شامل ہیں۔عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط جے آئی ٹی قصور کے ویڈیو سکینڈل کی بھی تحقیقات کرے جب کہ رانا ثنا اللہ نے ویڈیو سکینڈل کو بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین کا جھگڑا قرار دے کر رد کردیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ عمران علی کے بینک اکاونٹس کے معاملے کو متنازع بنانا افسوس ناک ہے ضرورت ہے کہ ہم سنسنی سے گریز کرتے ہوئے ایک بااختیار جے آئی ٹی بنانے کے لیے دباو بڑھائیں تاکہ زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ بیتے گئے ہولناک المیے کی تحقیقات کی جاسکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.