امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان پہنچ گئے اور وہ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 جیمز میٹس دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع علاقائی سلامتی، امن، افغان تنازعے اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں امریکا کی نئی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امور زیر غور آئیں گے جب کہ پاکستان خطے کی سلامتی کے حوالے سے اپنا مؤقف کھل کر بیان کرے گا۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.