ڈیفنس کار حادثہ ، پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے تمام ملزمان گرفتار

پولیس نے ڈیفنس کار حادثہ میں پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے تمام ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔
حکومتِ پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ملزمان سعید، طٰہٰ اور مصطفی منیر کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں گاڑی کا مالک، ڈرائیور اور اسکا ہمراہی شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واقعہ کی مکمل تفتیش کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے حادثے کے بعد فوری جائے حادثہ کا ملاحظہ کیا اور تمام شواہد اکٹھے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ۔واقعہ کی ایف آئی آر میں 302، 353، 324، 114، 109 اور 7ATA کی دفعات بھی شامل کردی گئی ہیں۔منگل کے روز شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ سرکاری اعزازکے ساتھ پڑھائی گئی جبکہ واقعہ میں زخمی پولیس اہلکارکوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.