Daily Taqat

اسلام آباد میں آئندہ جلسے دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم مذہبی جماعتوں، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور افراد پر پابندی کے تناظر میں وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں آئندہ سیاسی ، مذہبی جماعت کو احتجاجی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتجاجی دھرنے یا جلوس لانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گیملک کی مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف ا حتجاجی تحر یک اور دھرنے کے ا علان کے بعد وزارت داخلہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کسی مذہبی سیاسی جماعت کو دھرنے اور احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کی بڑی وجہ حکومت کے خلاف پا کستان عوامی تحریک ، پیر حمیدالدین سیالوی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے متوقع احتجاج اور دھر نے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات ہیں


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »