زرمبادلہ کی بہتری کیلئے غیر ملکی بانڈز نیلام کرنیکا فیصلہ

سرکار نے ڈھائی ارب ڈالر کا مزید قرضہ لینے کے لیے کمر کس لی، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کا کہنا ہے کہ گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے غیر ملکی بانڈز نیلام کیے جائیں۔ وزیر مملکت رانا افضل نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل عالمی بانڈز کی نیلامی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ایک سال میں 27 فیصد گھٹ کر 12 ارب ڈالر کے قریب رہ گئے۔ ورلڈ بینک کے مطابق عالمی زائد عالمی ادائیگیوں اور محدود وصولیوں کے فرق کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو رواں مالی سال 17 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔اس سے قبل مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل بھی بتا چکے ہیں کہ سرکار اس بار عالمی ادائیگیوں سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کا در نہیں کھٹکھٹائے گی بلکہ چین سے معاونت حاصل کرے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.