Daily Taqat

ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کے ساتھ بد تمیزی کرنے والی خاتون کو زیرِ علاج رکھنے کا فیصلہ

خاتون شدید ذہنی دباؤ اور غنودگی کی شکار ہے، ای سی جی بھی نارمل نہیں

ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کے ساتھ بد تمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی طبیعت گرفتار ہونے کے بعد خراب ہو گئی، پولیس نے خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہلا کو زیرِ علاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کل تک سی سی وارڈ میں زیرِعلاج رہیں گی، شعبۂ امراضِ قلب کے ڈاکٹروں نے خاتون کا تفصیلی طبی معائنہ کر لیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون شدید ذہنی دباؤ اور غنودگی کی شکار ہے، ڈاکٹروں نے ان کے مزید طبی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، بلڈ پریشر لیول اور ای سی جی ٹیسٹ معمول کے مطابق نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہلا کو سی سی یو میں آکسیجن ماسک لگا دیا گیا ہے، اور 2 خواتین پولیس اہل کار ان کی سیکورٹی پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

قبل ازیں پولیس سے بد تمیزی کرنے والی خاتون کو طبی معائنے کے لیے پولی کلینک منتقل کیا گیا تھا، عدالت جوڈیشل ریمانڈ پر خاتون کو جیل بھیجنے کا حکم دے چکی ہے۔

 

واضح رہے گزشتہ روز ڈاکٹر شہلا نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر پولیس کو دھمکیاں دی تھیں، بعد ازاں انھیں راولپنڈی ڈی ایچ اے فیز ٹو سے گرفتار کر کے تھانہ وومن اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ خاتون کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »