Daily Taqat

الیکشن کمیشن کاانتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آبا د: الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتحابات سے پہلے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے، انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کیے جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »