الیکشن میں عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہو گا: وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اینکوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چار پانچ ماہ بعد الیکشن میں عوام کا جو بھی فیصلہ آیا سر آنکھوں پر ہو گا، ہم کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ  ہر پاکستانی کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، آنے والے وقت میں پورا پاکستان ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ کام کرے گا جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کااینکوبیشن سینٹر کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ادارہ سنگ میل ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اینکوبیشن سینٹر کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ضرویات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے براڈ بینڈ کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں یہی وجہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج مہمند ایجنسی پوری دنیا سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے قبل تھری جی اور فور جی کے لائسنسوں کی نیلامی پر پیسے بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر ان کی حکومت نے تھری جی اور فور جی کے لائسنس شفاف طریقے سے دیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.