Daily Taqat

اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری نگران وزیر داخلہ دیں گے۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر کیس چل رہا ہے، مگر سابق وزیر خزانہ اپنی حکومت کے دوران ہی علاج کی غرض سے لندن چلے گئے اور لوٹ کر واپس نہ آئے۔ ہر سماعت پر اسحاق ڈار کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جاتا، جس کے مطابق وہ تندرست نہیں اور واپس نہیں آسکتے۔ لیکن حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسحاق ڈار بالکل تندرست اور  بغیر سہارے کے چلتے نظر آئے، جس کے بعد میڈیکل سرٹیفکیٹ پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔ اسی اثناء میں نیب نے اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »