Daily Taqat

فیصل آباد: پتنگ بازی سے 10سالہ بچے کی ہلاکت ،وزیر اعلی کا نوٹس

لاہور:فیصل آباد کے علاقے ڈگلس پورہ میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے دس سالہ بچے کی ہلاکت پر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کوتوالی احمد محی الدین ،ڈی ایس پی کوتوالی سلیم محمودوڑائچ اور ایس ایچ او جھنگ بازارملک جہانگیر کو معطل کردیا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جس علاقے سے پتنگ بازی کی شکایت ملی وہاں کے پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی،کسی بھی صورت پتنگ بازی کے واقعات برداشت نہیں کروں گا۔وزیر اعلی نے سی پی او اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے راولپنڈی میں نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ پر بھی نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول بہرام خان ، ڈی ایس پی سٹی فرحان اسلم اور ایس ایچ او سٹی خالد ستی معطل اور تینوں پولیس افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئےسی پی او  اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پرعملدرآمد نہ کرنے والے افسران کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »