یوم قائدشایان شان طریقے سے منایا جائے گا، تقاریب ایک ہفتہ جاری رہیں گے: رانا مشہو د

لاہور: صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سلسلے میں صوبہ پنجاب میں منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم قائدؒ کی 7روزہ تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔اور یہ تقریبات صوبہ بھر میں جاری رہیں گی۔تمام تعلیمی اداروں میں یوم قائدؒ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔اس موقع پر ڈی جی پی آر شاہد اقبال اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اجلاس کو یوم قائدؒ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات، پروگرامز اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نسیم نواز، سپیشل سیکرٹری سکولز رانا حسن اختراور ڈی سی لاہور سمیر احمد سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.