Daily Taqat

دانیال عزیز کی اہلیہ نے این اے 77 نارووال سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

مسلم لیگ ن کے شعلہ بیان لیڈر دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی گئی۔ جس کے بعد ان کی اہلیہ نے این اے 77 نارووال سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کو گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین

عدالت کیس میں سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت 5 سال تک انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے تھے۔ متوقع عدالتی فیصلے کے تناظر میں دانیال عزیز نے حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے والد چوہدری انور عزیز کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے تھے۔ چوہدری انور عزیز نے جمعہ کے روز اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ این اے 77 نارووال سے دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر انتخابات میں حصہ لیں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »