Daily Taqat

نوازشریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا : آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کےلئے جدوجہد کی ۔

خلائی مخلوق کے بارے میں نواز شریف بہتر جانتے ہیں کیونکہ وہ ان کے ساتھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شہزادہ سلیم بن کر ہماری ساری جدو جہد ختم کردی ، ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے عمران خان سے ہاتھ ملانے سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت کے تحت عمران خان سے ملے تھے ،ضرورت ہوئی تو عام انتخابات میں بھی ملیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے حکومتیں پہلے بھی کی ہیں اور کرکے دکھائی بھی ہیں۔وزیراعظم ہائوس اور پریذیڈنٹ ہائوس ہمارا دیکھا ہوا ہے۔

آصف زرداری نے بلاول اور اپنی سیاست میں فرق کے بارے میں کہا کہ ایسا ضرور ہوگا کیونکہ وہ 29 سال کے ہیں اور میں 60 سال سے اوپر کا ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »