داماد نے سالے اور سسر کو قتل کر دیا

 گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں بجلی کا میٹر لگانے پر داماد نے سسر اور سالے کو قتل کر دیا۔

گجرات کے نواحی علاقے میں بجلی کا میٹر لگانے پر داماد نے ساتھوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سسر اور برادر نسبتی جاں بحق ہو گئے جبکہ ساس زخمی ہوگئی۔

پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال پہنچا دیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ دولت نگر میں درج کر کے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.