Daily Taqat

پشاور، کسٹمز حکام کی باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی،230 تولے سونا برآمد

کسٹمز حکام نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرکارروائی کرکے 230 تولے سونا برآمد کر لیا اور 6 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق ملزمان دبئی سے سونا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزموں کے قبضے سے 230 تولے سونا اور 10 گرام جیولری برآمد ہوئی جس کی قیمت ایک کروڑ 23 لاکھ 71 ہزار روپے ہیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »