گالی دینا مسلم لیگ کا کلچر نہیں:سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دھرنوں اور جلسوں سے آگے جائیں۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر لعنت بھیجنا نہیں چاہتے، گالی دینا مسلم لیگ کا کلچر نہیں، کسی کو لعنتی نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی گالی دیتا ہے تو جواب دلیل سے دیں، پتھر کا جواب اینٹ سے نہیں دینا، کام سے دینا ہے، گالی کا جواب گالی سے دینا بہادری نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.