صوبائی دارالحکومت میں پولیس کا نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاون

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں پولیس نے نیٹ کیفے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں دکھانے والے نیٹ کیفے بند کر دیے جبکہ مالکان کو گرفتار کر لیاگیاہے۔
لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں نیٹ کیفوں پر فحش چیزیں دکھانے کے انکشاف پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے8کے قریب نیٹ کیفے مالکان کو گرفتار کر لیا جبکہ کارروائی کے دوران نیٹ کیفوں سے کمپیوٹر، ایل سی ڈیز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ان نیٹ کیفوں میں بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھی جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے نیٹ کیفوں کو سیل کرنا پڑا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.