عدالتوں کو مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کرنا چاہیے ،ترجمان تحریک انصا ف فواد چودھری
اسلام آباد: ترجمان تحریک انصا ف فواد چودھری کہتے ہیں۔ کہ ن لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے کچھ بھاگنے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیرترین کی حد تک عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی حالانکہ جہانگیر ترین نے ایک ایک پائی کو عدالت میں ظاہر کرایا لیکن پھر بھی قانونی تشریح کی بنیاد پران کونااہل قراردیاگیا،ہم فیصلے کوچیلنج کریں گے اور امیدہے فیصلہ تبدیل ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو مقدمات کافیصلہ میرٹ پرکرناچاہیے،فیصلے کوتوازن قائم رکھنے کے طورپرنہیں دیکھاجاناچاہیے،جہانگیرترین توازن برقراررکھنے کے نظریے کاشکارہوئے ۔حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے سامنے غلط بیانی کی اور جہانگیرترین کی آف شورکمپنی کوپاناماکی کمپنی قراردیا جبکہ سپریم کورٹ کوحنیف عباسی کی غلط بیانی کا نوٹس لیناچاہیے تھا۔