Daily Taqat

عدالت پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنےکاحکم دےدے، راناثنااللہ

لاہورہائیکورٹ :  سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کی پولیس سیکیورٹی واپس لینےکیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔ رانا ثنااللہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات اوراس کے بعد سے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سےدھمکیاں مل رہی ہیں۔ تمام متعلقہ فورمزپر سیکیورٹی کیلئے درخواستیں دیں۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کے پاس موجود سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کا حکم دیدیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »