Daily Taqat

ملزم مسلسل حاضر،تفتیش حکام 8سال سے غائب ،عدالت برہم

لاہور:ایف آئی اے کی کارروائی،8 سال قبل بغیر شکایات کے تین ملزمان کو مقدمے میں ملوث کرکے چالان پیش کردیا ،بعد میں پیروی بھول گئی۔ ملزمان عدالت میں پیش اور ایف آئی اے حکام غائب ،فاضل جج نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں شاہدرہ کے یوٹیلٹی سٹور کے 3 ملازم عبدالرحمن،ثنا اللہ اور محمد دین کے خلاف 2010ءمیں چالان پیش کیا گیا،اس چالان میں ملزمان پر چینی کی بوریاں خوردبرد کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ چالان عدالت میں آنے کے بعد 8سال سے استغاثہ نے گواہ پیش نہیں کئے اور نہ ہی تفتیشی آفیسر کرامت علی پیش ہوا،ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام کو نہ کسی سرکاری افسرنے شکایت کی اور نہ ہی پڑتال کے بعد سٹور سے چینی چوری ہونا ثابت ہوئی ،کارروائی ڈالنے کی خاطر اپنے پاس سے ہی مقدمہ بنا کر چالان پیش کردیاگیا۔ ملزم 8سال سے پیش ہورہے ہیں لیکن ایف آئی اے غائب ہے جس پرعدالت نے برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے ملزمان کی حاضری کے بعد دوبارہ کیس کے تفتیشی آفیسر کرامت علی کو طلبی کے سمن بھجوا دیئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »