Daily Taqat

احسان اللہ احسان کو کسی قسم کی معافی یا ضمانت نہ دی جائے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو رہائی نہ دینے کا حکم دے دیا۔
احسان اللہ احسان کے مقدمے کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اعجاز انورپر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکومت کو احسان اللہ احسان کو معافی یا رہائی دینے سے روک دیا۔ عدالت نے احسان اللہ احسان کو رہائی نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »