Daily Taqat

پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس کی جلد سماعت کے لئےہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور:سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے زیر التوا ءکیس کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سابق فوجی صدر کے خلاف درخواست پر 7برسوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے آئین کو پامال کرکے بغاوت کے مرتکب ہوئے جن کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواستیں 2010 ءسے ہائیکورٹ میں زیر التوا ءہیں لیکن 7 برس سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ زیر سماعت درخواست پر کارروائی کے لئے فل بنچ بھی تشکیل دیا لیکن کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے الزام میں اندراج مقدمہ کی 2010 ءسے زیر التوا ءدرخواست کی جلد سماعت اور اس کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کی جائے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »