Daily Taqat

پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو کثیر الجہتی مدد فراہم کی ہے: خرم دستگیر

اسلام آباد:وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا،ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہیں اور پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو کثیر الجہتی مدد فراہم کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع خرم دستگیر اوریورپی یونین کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پا کستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم موڑ پر کھڑا ہے اور ہم امداد کی جگہ، تجارت میں وسعت لانا چاہتا ہے۔انتہاپسندی کی بنیادی وجہ بے روزگاری اور غربت ہے جس پر توجہ دینی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں کیونکہ پرامن افغانستان پاکستان سمیت خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
میخائل کوستارا کوس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون میں وسعت چاہتے ہیں۔ دو طرفہ سطح پر اعلیٰ سطحی روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھانا ہو گا۔عالمی امن و استحکام کے لیے جنرل میخائل کوستاراکوس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »