Daily Taqat

عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان

وفاقی حکومت تھر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے خود میدان میں آگئی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر قانون کو نیب قوانین میں ترامیم کا مسودہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچے اور اپنے چیمبر میں وفاقی وزرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، انہوں نے وزرا پر واضح کیا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت نے بھی ملاقات کی، عامر کیانی نے تھر کی صورتحال پر ابتدائی رپورٹ پیش کی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات پر بھی بریف کیا۔ وزیر صحت نے وزیراعظم کو بتایا کہ طبی آلات کی فراہمی اور صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کیلئے جلد تھر کا دورہ کروں گا۔ اسلام آباد میں 4 نئے اہسپتال قائم کئے جائیں گے، جبکہ موجودہ ڈسپنسریوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی وزیراعظم کو نیب قوانین میں ترمیم پر بریفنگ دی، جبکہ بیرون ملک سے رقوم کی واپسی سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق تمام فریقین کا اعتماد میں لینے اور مسودہ جلد سے جلد تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت رزاق داؤد نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں سعودی وفد سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، ہمیں عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »