Daily Taqat

چئیرمین نیب نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا

قومی احتساب بیورو کے چئیر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا۔کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زمہ داروں نے کرپشن کا بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مبنہ طور پر زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں۔
نیب اعلامیہ کے مطابق  چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب بلوچستان کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپو ریشن کی سرکاری اراضی کی بندرربانٹ،قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مبینہ طور پر زمینوں کی غیر قانونی لیزاور تعمیرات اور بد عنوانی کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عہدیداران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہر کے وسط میں واقع انتہائی قیمتی زمینوں کی لیز کا اور غیر قانونی تعمیرات کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »