Daily Taqat

ہمارے لئے ہر وہ شخص کرپٹ ہے جو کرپشن کر تا ہے ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد:   چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی پالیسی میں کوئی امتیازی پالیسی نہیں ہمارے لیے جو شخص کرپٹ ہے وہ کرپٹ ہے خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہو اور کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو ۔ایوان صدر میں انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ خود احتسابی کے نظام سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے، خود احتسابی ہوتو نیب جیسے محکموں کی ضرورت نہیں ہے۔چیرمین نیب نے کہا کہ پاکستان کرپشن سے متاثر ہورہا ہے، صوابدیدی اختیار بھی کرپشن کی ایک وجہ ہے۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب عوام کے تعاون سے بدعنوانی کے خاتمے میں مصروف ہے، اب کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں ہے اگلے سال تک آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »