Daily Taqat

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں جغرافیائی، سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ملکی حالات اور جیو اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں مشرقی سرحد کی صورت حال، بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی غور ہوا، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور ملک بھی جاری آپریشنزبھی زیرغور آئے۔ اس کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس اجلاس میں پاک فوج کی قیادت نے قانون کی بالادستی کے لئے ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کا امن، سلامتی اور خوشحالی قانون کی حکمرانی میں ہے۔ ملک میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے تعاون کرتے رہیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »