امن اور یکجہتی پر افغانستان اور پاکستان میں مذاکرات اختتام پذیر
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق دو روزہ مذاکرات کے دوران افغانستان اور پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مذاکرات میں پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مزکرات میں بعض نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ بعض پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے جبکہ دونوں ملکوں نے مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مشترکہ لائحہ عمل کامقصد انسداد دہشت گردی، تشدد کاخاتمہ، امن اور مصالحت کا فروغ، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔