8 سالہ زینب کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔

تحریک انصاف نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسردہ ہے، زینب کے قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ قصورمیں دوروزقبل 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا ، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.