Daily Taqat

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کےدرمیان معاہدہ

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پی ٹی آئی میں ضم ہوگئی، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا جس پر عمران خان اورجنوبی پنجاب محاذکےرہنماخسروبختیارنےدستخط کیے ۔

معاہدہ کے مطابق عمران خان نے 29 اپریل جلسےمیں 11 نکات کا اعلان کیا، نکتہ نمبر 8 جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہے،یہی نکتہ اتحاد کی وجہ ہے۔

معاہدہ کے مطابق رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی، پی ٹی آئی نےحکومت آنے کے بعد 100 دن کے اندر صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کا وعدہ کیا ہے، کمیٹی عمران خان کو وعدہ یاد کراتی رہے گی، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

جنوبی پنجاب محاذکےرہنماخسروبختیار کا کہنا ہے کہ نئے صوبے سے پاکستان مضبوط ملک کے علاوہ مضبوط قوم بن کرابھرےگا، عمران خان کے11نکاتی ایجنڈےپرگامزن نہ ہوسکے تو پاکستان بہت پیچھے رہ جائیگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »