Daily Taqat

ملکی ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے : وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، موجودہ ماحول میں حکومت کے لئے فیصلے کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں، ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنی ترقی نہیں ہوسکتی تھی، جمہوری حکومت ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے ہر ہفتے ایک نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، کراچی میں آپریشن کے بعد اسٹریٹ کرائم کی شرح کم ہوئی ہے، موجودہ حکومت نے کراچی کی روشنیاں بحال کیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے ماحول میں فیصلے کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، ملکی ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، حکومت نے گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی کے متعدد منصوبے لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے نئے آئی ٹی پارک قائم کیےجائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »