Daily Taqat

وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو نوازشریف سے صلح کرنے کا مشورہ

مسلم ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے صلح کرنے کا مشورہ دیدیا ۔

خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم ریاح خان میں خطاب کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ خان صاحب کہتے ہیں شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ خطرناک آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ کو اب پتا چلا کہ نوازشریف بے چارہ بھولا اور شریف آدمی ہے تو پھر میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ آپ نوازشریف سے صلح کرلیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خطرناک آدمی سڑکیں اور یونیورسٹیاں بناتا رہوں گا ،ہم پاکستان کو آگے لے جائیں گے ۔

انہوں نے اس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عجیب منطق پیش کردی اور کہا کہ آج بجلی ہے ، کبھی آتی ہے کبھی جاتی ہے ، مگرآتی ضرور ہے ، 2013 کو یاد کریں ، بجلی جاتی تھی تو آتی نہیں تھی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »