پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہل قرار دینے کے بعد اپنے ساتھیوں سے مشاورت

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کیلئے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا  جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے ہونے والی تاحیات نا اہلی کے بعد پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتای کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین اپنے قریبی ساتھیوں سے سیاست سے دستبردار ہونے کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے۔ جہانگیر ترین کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے اسد عمر مضبوط امیدوار ہوں گے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج (ہفتہ کو) ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.