اسلام آباد : مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی سے بچت ہوئی، بجٹ کا حجم 2 ارب ڈالر ہے، معیشت سے متعلق فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر ضروری درآمدی ایشیا پر ڈیوٹی بڑھانے سے فائدہ ہوا، اچھی خبر ہے کہ ملک میں درآمدات کم ہوگئی ہیں، رواں مالی سال برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگی، مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات میں5 فیصد اضافہ ہوا، 3 سے 4 ماہ میں برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، برآمدات میں صرف 4 فی صد اضافہ ہوا جو تسلی بخش نہیں، جنوری میں تجارتی خسارے میں کمی دیکھنے میں ملی، انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اشیا کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، غذائی اشیا، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گا، 3 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں اسے روکنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کی اگر یہی رفتار رہی تو بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کر لیں گے۔
[wp_news_ticker_benaceur_short_code]