مریم نوازکا ن لیگ کے سابق اورناراض رہنما غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

مسلم لیگ ن نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کومنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نواز شریف نے ان رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کودے دیا۔

مریم نواز نے ن لیگ کے سابق اور ناراض رہنما غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

غوث علی شاہ نے مریم نواز کو خیرپور آنے کی دعوت دی۔

مریم نواز آئندچند دنوں میں خیرپور سے دوروں کا آغاز کریں گی اور غوث علی شاہ سے ملاقات کریں گی۔

وہ غوث علی شاہ کو منانے ان کے آبائی علاقے گاڑی موری جائیں گی۔

غوث علی شاہ ن لیگ کے پرانے اور اہم رہنماؤں میں شامل رہے ہیں تاہم آج کل مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے باعث جی ڈی اے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.