چرچ میں ہونے والی دہشتگردی کی تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل

کوئٹہ :  چرچ پر ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقا ت کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ا سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی جبکہ ملزمان سے متعلق اطلا ع دینے والے کو انعام  دینے کا اعلان  بھی کیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق زرغون روڈ پر واقع میتھو ڈسٹ چرچ میں دہشت گردی کی تحقیقات کےلئے ا سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ٹیم کے سر براہ انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق کو بنا دیا گیاہے ٹیم میں سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،سی آئی اےاورکرائم برانچ کےنما ئند ےشامل ہوںگے جو واقعہ کی تحقیقات کریںگے۔

انہوں نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کوجےآئی ٹی کی تشکیل کےلئے مراسلہ بھجو ا دیاگیا ہے جبکہ چرچ دہشت گردی سےمتعلق معلومات دینے والے کے لئے50لاکھ روپےکااعلان کیا گیا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.