عمران علی کے اعترافی بیان کی ویڈیو لیک کرنے والے پولیس اہلکارگرفتار

لاہور:ماڈل ٹاﺅن پولیس نے قصور کی معصوم کلی زینب کے سفاک قاتل عمران علی کے اعترافی بیان کی ویڈیو لیک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ان پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جنہوں نے زینب کے سفاک قاتل عمران علی کے اعترافی بیان کی ویڈیو میڈیا کو جاری کی تھی۔ پولیس نے محرر شفیق اور اے ایس آئی محمد اکرم کو اس کیس میں نامز د کیا ہے اور دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے ہیں ۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈ کے سیکشن155سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.