سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آج شام4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آج ٹیکسلا میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر بات کریں گے ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر بات کریں گے ۔چودھری نثارعام انتخابات کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار نے میڈیا بریفنگ منسوخ کردی تھی  جبکہ اس سے قبل وہ شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالے جانے پر اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر کھل کر اظہار خیال کرچکے ہیں جبکہ چوہدری نثار کے بیان پر احسن اقبال نے کہاکہ سابق وزیرداخلہ کے دور میں فیصلے کہیں اور ہوتے ہوں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.